ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / گلبرگہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات ، ایس ڈی پی آئی گلبرگہ کا مہانگر پالیکے کے روبر و احتجاجی دھرنا

گلبرگہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات ، ایس ڈی پی آئی گلبرگہ کا مہانگر پالیکے کے روبر و احتجاجی دھرنا

Wed, 07 Nov 2018 17:51:29  SO Admin   S.O. News Service

گلبرگہ :7نومبر ( پریس ریلیز ؍ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گلبرگہ ضلعی عہدیداران اور سینکڑوں پارٹی کارکنان نے شہر میں معصوم بچوں کو آوارہ کتوں کے  کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر ایک بار پھر متاثرین کو ساتھ لیکر گلبرگہ مہانگر پالیکے کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا اور آوارہ کتوں کو پکڑنے اور متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ دینے کے مطالبے پر مشتمل ایک میمورینڈم کمشنر کو سونپا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن عبدالرحیم پٹیل نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار ایس ڈی پی آئی نے انتظامیہ کو احتجاجات اور میمورینڈم کے ذریعے اس معاملے کی طرف توجہ دلایا تھا لیکن انتظامیہ نے اس معاملے پر کارروائی کرنے کے وعد ے تو کئے لیکن اس پر کوئی عمل نہیں کیا ۔ اس مرتبہ ایس ڈی پی آئی گلبرگہ کے ضلعی لیڈران اور کارکنان نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اگر کارپوریشن کمشنر نے مناسب جواب دینے یا کاروائی کرنے کی تاریخ نہیں بتائی تو ہم یا تو گلبرگہ مہانگر پالیکے کو تالا لگائیں گے یا پھر ہم اپنے آ پ کو گرفتار کروائینگے۔ آج کے اس احتجاج اور متاثرین کے شکایات سننے کے بعد کارپوریشن کمشنر نے تیقن دلایا کہ 12نومبر 2018کو متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا اور گلبرگہ شہر کے آوارہ کتوں کو پکڑنے کا کام کل سے شروع کیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی ضلعی صدر محمد محسن نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر گلبرگہ کارپوریشن کمشنر نے اپنے وعدے کے مطابق 12نومبرکو متاثرین کو معاوضہ نہیں جاری کیا اور کل سے آوارہ کتوں کو پکڑنے کا کام شروع نہیں کیا گیا تو ہم عوام کو ساتھ لیکر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ضلعی عہدیداران اور سینکڑوں پارٹی کارکنان نے حصہ لیا۔


Share: